گراوٹ پر بریک، ہرے نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 200 پوائنٹس اُچھلا، نفٹی میں بھی تیزی

شیئر بازار میں گراوٹ کا سلسلہ بدھ کو بریک لگ گیا۔ گفٹ نفٹی سمیت ایشیائی بازار میں زوردار تیزی نظر آئی۔ اس کا اثر ہندوستانی شیئر مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 ہفتہ کے تیسرے دن (ّبدھ) کو شیئر بازار ہرے نشان پر کھلا۔ شروعاتی کاروبار میں بی ایس ای سینسیکس 192.73 پوائنٹس کے ساتھ 80,930,24 پر رہا جبکہ این ایس ای نفٹی 9.55 پوائنٹس چڑھ کر 24,552.05 رہا۔ واضح رہے کہ منگل کو سینسیکس 636.24 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 80,737.51 پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی 174.10 پوائنٹس یا 0.70 فیصد فیصدی گر کر 24,542.50 پر آ گیا تھا۔ شیئر بازار میں گراوٹ کا یہ سلسلہ بدھ کو بریک لگ گیا۔ گفٹ نفٹی سمیت ایشیائی بازار میں زوردار تیزی نظر آئی۔ اس کا اثر ہندوستانی شیئر مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔

سینسیکس فرموں میں آج 22 شیئر ہرے نشان پر کھلے ہیں۔ ان میں ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ سی ایل، ٹیک، ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، ٹیک مہندرا، بجاج فائنانس، لارسن اینڈ ٹوبرو، مہندرا اینڈ مہندرا، انڈس اِنڈ بینک اور نیسلے ہرے نشان پر کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ ہندوستان یونی لیور، اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ٹائٹن، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، کوٹیک بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور سن فارما لال نشان پر کاروبار کر رہے تھے۔


ادھر فلپ کارٹ آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل کی 6 فیصد حصہ داری 600 کروڑ ورپے میں فروخت کرے گی۔ اوہیں ایلکیم لیبوریٹریز کے پرموٹر کے جینتی سنہا نے اپنی 2.9 فیصد حصہ داری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی ویلیو 825 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ آج سے برآمد کیے گئے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو دوگنا کر رہا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق اس فیصلے کے بعد اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف 25 سے 50 فیصد ہو جائے گا۔ سرکار کا مقصد امریکی اسٹیل صنعت کو مستقبل کے لیے محفوظ کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔