رجحانات میں بی جے پی کی خراب کارکردگی سے شیئر بازار میں گراوٹ

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج ابھی پوری طرح آئے نہیں ہیں لیکن رجحانات میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ملک کی پانچ ریاستوں یعنی راجستھان، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لگ رہے جھٹکے اور ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے استعفی سے منگل کو گھریلو شیئر بازار کھلتے ہی لال نشان سے نیچے چلے گئے۔ بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 375.59پوائنٹ کی بڑی کمی کے ساتھ 34,584.13پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کے شروعات میں ہی 531,39پوائنٹ یعنی 1.52فیصدکا غوطہ لگاتا ہوا 34,428.83پوائنٹ پر آگیا۔

دوسری طرف این ایس ای کا نفٹی بھی 138.40پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 10,350.05پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کی شروعات میں 1.39فیصد یعنی 145.95پوائنٹ گرکر 10,342.50پوائنٹ پر آگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔