شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ: جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے سماعت سے خود کو الگ کیا

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس سنجیو کھنہ اس معاملے کی سماعت کرنے والے تھے مگر جسٹس ناگیشور راؤ کے ذریعہ خود کو کیس کی سماعت سے الگ کیے جانے کی وجہ سے معاملے کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کی عرضی سماعت کرنے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔

تین ججوں پر مشتمل بنچ چیف جسٹس رنجن گگوئی،جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس سنجیو کھنہ اس معاملے کی سماعت کرنے والے تھے مگر جسٹس ناگیشور راؤ کے ذریعہ خود کو کیس کی سماعت سے الگ کیے جانے کی وجہ سے معاملے کی سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔

جسٹس ناگیشورراؤ نے کہا کہ وہ بنگال حکومت کے وکیل رہ چکے ہیں اس لیے وہ سی بی آئی کی عرضی پر معاملے کی سماعت نہیں کرسکتے ہیں۔بنچ میں نئے جج کے انتخابات کے بعد 27فروری کو اب اس معاملے کی سماعت ہوگی۔

18فروری کو مغربی بنگال حکومت کے چیف سیکریٹری ملے کمار دے، ڈی جی پی ویرندر کمار اور کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار نے علاحدہ طور پر سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیا تھا۔سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان افسران کا رویہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ میں روکاوٹ کھڑی کرنے والا ہے۔غیر آئینی طور پر سی بی آئی کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔جب کہ سی بی آئی سپریم کورٹ کی ہدایت پر اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

5 فروری کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر بنگال حکومت کے اعلیٰ افسران کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔