شرد پوار نے ایک بار پھر کی اپوزیشن اتحاد کی وکالت، بتایا 2024 کا منصوبہ

این سی پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کرناٹک میں اراکین اسمبلی کو توڑنے کے لیے بے پناہ دولت، سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کیا، یہی کوشش جھارکھنڈ میں کی جا رہی ہے۔

شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس
شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک بار پھر 2024 کے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کے متحد ہونے کی وکالت کی ہے۔ دہلی میں پوار نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک ساتھ آنا چاہیے اور ’کامن منیمم پروگرام‘ کے تحت ایک ساتھ انتخاب لڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

شرد پوار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سامنے سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہونا چاہیے۔ اگلے انتخاب میں اپوزیشن کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ کامن منیمم پروگرام کی بنیاد پر انتخاب لڑنا چاہیے۔ بی جے پی کا مقصد صرف چھوٹی پارٹیوں کو اقتدار سے باہر کرنا ہے۔ نتیش کمار نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا اور الگ حکومت بنائی، اس کا میں استقبال کرتا ہوں۔


این سی پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کرناٹک میں اراکین اسمبلی کو توڑنے کے لیے پیسے، سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کیا ہے۔ یہی کوشش جھارکھنڈ میں کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کی یہ ایک پالیسی ہو گئی ہے کہ ملک بھر میں اسی طرح کا کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر بھی حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 2014 میں کیے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔

حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسے مواقع آئے جب اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے ایک ساتھ آنے کی کوشش کی ہے۔ خود شرد پوار بھی کئی مواقع پر سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے اور ساتھ لڑنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔