پرواز میں پھر شرمناک حرکت! نیو یارک سے دہلی آ رہے طیارے میں نشے میں دھت مسافر نے دوسرے مسافر پر کیا پیشاب

ملزم امریکن یونیورسٹی کا آریہ ووہرا نامی طالب علم ہے اور وہ حالت نشہ میں ت تھا۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل ساتھی مسافر نے عملے سے اس واقعہ کی شکایت کی

<div class="paragraphs"><p>امریکن ایئرلانز / سوشل میڈیا</p></div>

امریکن ایئرلانز / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پرواز میں ایک بار پھر ایک مسافر کا دوسرے مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکن ایئر لائن کی پرواز میں پیش آیا۔ طیارے نے جمعہ کی رات 9.16 بجے نیویارک سے اڑان بھری تھی اور یہ ہفتہ کی رات 10.12 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

ملزم امریکن یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور وہ حالت نشہ میں تھا۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل ساتھی مسافر نے عملے سے اس واقعہ کی شکایت کی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ مسافر پولیس کو معاملے کی رپورٹ نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ ملزم طالب علم نے معافی مانگ لی تھی اور شکایت کرنے سے ملزم طالب علم کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا تھا۔


اس معاملے میں آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ڈی سی پی کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سے دہلی آنے والی پرواز میں ایک مسافر کے دوسرے پر پیشاب کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت آریہ ووہرا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ امریکہ میں زیر تعلیم ہے۔ معاملہ میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

وہیں، پولیس نے کہا کہ وہ واقعہ کے سلسلے میں ایئر لائن کمپنی (امریکن ایئر لائنز) سے رابطے میں ہیں۔ مشتعل مسافر نہ تو اپنا نام عام کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایئر لائن نے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو اس کی اطلاع دی۔ اے ٹی سی نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے طیارے سے اترنے کے بعد ملزم کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔


یاد رہے کہ 26 نومبر 2022 کو بھی ایئر انڈیا کی نیویارک سے دہلی آنے والی پرواز میں اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ فلائٹ میں شنکر مشرا نامی مسافر نے نشے کی حالت میں بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ بعد میڈیا پر آیا تھا۔ اس کے بعد ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تقریباً ایک ماہ جیل میں رہنے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 12 گھنٹے کے اندر واقعے کی اطلاع نہ دینے پر ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔