شاہ رخ کے کے آر کی حوصلہ افزائی کے لئے ویسٹ انڈیز پہنچے

شاہ رخ نے اپنی ٹیم کا نیا گانا ’وی از دی چمپئن‘ لانچ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کپتان ڈوائن براوو نے اس گانے کو ریکارڈ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کیریبین پریمیئر لیگ (کارپورل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی ٹیم ترنباگو نائٹ رائڈرس کے شریک مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جمعہ کو ویسٹ انڈیز پہنچ گئے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ نے کارپورل میں بھی ایک ٹیم خریدی ہے جس کا نام بھی آئی پی ایل ٹیم کی طرز پر ترنباگو نائٹ رائڈرس رکھا گیا ہے۔ شاہ رخ جمعہ کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو واقع اپنی ٹیم کی حمایت کے لیے پہنچے اور ٹیم کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ان کی کیریبین ٹیم سال 2015 اور 2017 میں دو بار چمپئن شپ کا خطاب جیت چکی ہے۔

شاہ رخ نے اپنی ٹیم کا نیا گانا بھی لانچ کیا جس کا خطاب ’وی از دی چمپئن‘ ہے۔ بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ ٹیم کے کپتان ڈوائن براوو نے اس گانے کو ریکارڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں براوو کے علاوہ سنیل نارائن اور ڈیرن براوو بھی دوسرے رکن ہیں جبکہ شاہ رخ بھی اس سرکاری گانے میں ہیں اور ٹیم کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

ٹیم کے شریک مالک اور مشہور اداکار کے یہاں پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ انہوں نے 10اگست کو ہوئے میچ میں شرکت کی اور امید ہے کہ 11 اگست کو بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2018, 9:17 AM
/* */