عوام بے زبان جانوروں کی مدد کریں: شاہ رخ

اپنے گھر کے پالتو جانوروں سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے،اس ڈر سے لوگ انہیں سڑکوں پر بے سہارا چھوڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے بے زبان جانوروں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ بے سہارا جانور بھی پریشان ہیں۔اس کی مار بے زبان جانوروں پر بھی پڑ رہی ہے۔ان جانوروں سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے،اس ڈر سے لوگ انہیں سڑکوں پر بے سہارا چھوڑ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہمیشہ سے ہی سڑکوں پر رہنے والے آوارہ جانور بھی طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں۔ان جانوروں کی حالت پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی ہے۔


شاہ رخ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے،جس میں انہوں نے اپنے فینس سے گذارش کرتے ہوئے کہا’’پوری دنیا اس وقت کووڈ-19سے جوجھ رہی ہے،ایسے وقت میں ہمیں انہیں نہیں بھولنا چاہئے جو بے زبان ہیں۔آئیے ہم یہ یقینی بنائیں کہ بے سہارا جانوروں کو اس وقت بھرپور پیاراور دیکھ بھال ملے۔‘‘شاہ رخ نے اس کے ساتھ ہی ایک ایسے ادارے کا لنک بھی شئرکیا جو بے سہارا اور آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور فینس سے اس این جی او کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */