جموں و کشمیر: شاہ فیصل کی چندہ مہم نے دکھایا زبردست اثر، دو دنوں میں جمع ہو گئے 4 لاکھ 83 ہزار

ڈاکٹر فیصل نے اپنے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دو دنوں کی مختصر چندہ مہم کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار روپے جمع ہو گئے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مہم میں ہزاروں طلباء نے تعاون کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ دو دنوں کی چندہ مہم کے دوران ان کے بینک کھاتے میں زائد از پونے پانچ لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں جس میں سب سے بڑا حصہ ہزاروں طلباء کا ہے جنہوں نے دس روپے یا اس سے کم رقم عطیہ کی ہے۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا 'مجھے دو دنوں کی مختصر چندہ مہم کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار روپے جمع ہوئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس رقم میں سے بیشتر حصہ ہزاروں طلباء کی طرف سے دس روپے یا اس سے کم رقم پر مشتمل ہے'۔

شاہ فیصل نے چندہ مہم کے لئے عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جمع شدہ رقم میں سے نصف رقم کو پیلٹ متاثرین کی تعلیمی ضروریات پر صرف کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ شاہ فیصل نے کئی روز پہلے اپنی الگ جماعت تشکیل دینےکا واضح عندیہ دیتے ہوئے عوام سے چندہ دینے کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔