ایس جی پی سی نے شری کرتارپور صاحب میں ’جشن بہار‘ پروگرام پر اعتراض کیا

شری کرتارپور صاحب میں پاکستان حکومت کی طرف سے کئے جانےوالا پروگرام گردوارہ صاحب کے وقار کے خلاف ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجندر سنگھ دھامی نے جمعرات کو سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان حکومت کی جانب سے گردوارہ دربار صاحب شری کرتارپور صاحب نرووال میں شری گرو نانک دیو جی کے مقدس گردوارہ کے نزدیک ایک کلچر ل فیسٹول ’جشن بہار‘ کے انعقاد پر پابندی لگانے کی مانگ کی۔

ایس جی پی سی کے صدر ایڈوکیٹ دھامی کی ہدایت پر ایس جی پی سی نے گردوارہ شری کرتار پور صاحب کے نزدیک کلچرل پروگرام کے انعقاد پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کرتاپور صاحب کوریڈور پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے چیف ایکزکیوٹیو افسر (سی ای او) محمد لطیف، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھ کمیٹی (پی ایس جی پی سی) کے صدر امیر سنگھ اور نئی دہلی میں ہندستان میں پاکستان کے ہائی کمیشن آفتاب حسن خان کو خط لکھا ہے۔


ایس جی پی سی کے صدر ایڈوکیٹ دھامی نے کہاکہ شری کرتارپور صاحب میں پاکستان حکومت کی طرف سے منعقدہ پروگرام گردوارہ صاحب کے وقار کے خلاف ہے۔ اس لئے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے جشن بہار پروگرام کو گرمت (سکھ گرووں کی تعلیمات) کے خلاف قرار دیا اورخا ص طورپر پی ایس جی پی سی کو اسے روکنے کیلئے کہا۔ ایڈوکیٹ دھامی نے کہاکہ پی ایس جی پی سی کے صدر امیر سنگھ کو اس سنگین معاملہ پر پاکستان حکومت سے بات کرنی چاہئے تاکہ اس گرمت مخالف سرگرمی کو روکا جاسکے۔

مسٹر دھامی نے کہاکہ کاروباری نظریہ سے گردوارہ شری کرتاپور صاحب کو بڑھاوا دینا مناسب نہیں ہے اور صرف گرمت سماگم (مذہبی منڈلی) ہونی چاہئے۔ اگر یہ پروگرام ہوتاہے تو یہ صرف وقار کے خدشات کو سنجیدگی سے متاثر کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔