دہلی کے ’یوپی بھون‘ میں اداکارہ کی جنسی ہراسانی! مہارانا پرتاپ سینا کا صدر راجیہ وردھن سنگھ پرمار گرفتار

مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو دہلی پولیس نے بدھ کو اجین سے گرفتار کر لیا۔ اس پر 26 مئی کو دہلی کے یوپی بھون میں ایک اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے یوپی بھون میں ایک اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو اجین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ راجیہ وردھن مہارانا پرتاپ سینا کا صدر ہے۔ وہ 26 مئی کو اجین میں ایک تقریب میں شریک ہوا تھا، تبھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ 26 مئی کو ملزم اسے دو وزراء سے ملنے کے بہانے یوپی بھون لے گیا تھا لیکن وہاں پہنچ کر اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ جب اس نے احتجاج کیا تو اسے ڈرایا دھمکایا گیا۔ فی الحال، شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے اس کمرے کو سیل کر دیا ہے جہاں یہ مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔


سینئر پولیس افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم چلا کہ ملزم 26 مئی کی دوپہر 12.22 بجے خاتون کے ساتھ عمارت میں پہنچا تھا اور 1.05 بجے متاثرہ کے ساتھ احاطے سے نکل گیا تھا۔

متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 (عورت پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے مجرمانہ طاقت کا استعمال)، 354 اے (جنسی طور پر ہراساں کرنا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں، اس معاملہ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر یوپی بھون میں تعینات 3 افسران دنیش کاروش، راکیش چودھری اور پارس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک آؤٹ سورس ملازم کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوپی بھون کے انچارج منیجر کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات وزیراعلیٰ کے حکم پر ہی شروع ہوئی ہے۔ دوسری جانب راجیہ وردھن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے جنسی ہراسانی کے الزامات پر وضاحت پیش کی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اسے جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔