صدر جمہوریہ سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے گاندھی اور شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کووند نے ٹوئٹ کیا ’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت۔ یہ دن ہمارے لیے گاندھی جی کی جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے۔‘‘

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، تصویر ٹوئٹر@rashtrapatibhvn
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، تصویر ٹوئٹر@rashtrapatibhvn
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر کووند نے ٹوئٹ کیا ’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت۔ یہ دن ہمارے لیے گاندھی جی کی جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ آئیے ہم سب، اس کی تعلیمات، نظریات اور زندگی کی اقدار پر عمل کرتے ہوئے، یہ عہد کریں کہ ہم سب اس کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ شاستری جی کو نمن کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے پوری ایمانداری، لگن اور خود کو وقف کرنے کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔ ان کی سادگی، خوبی اور دیانت آج بھی تمام اہل وطن کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔

پی ایم مودی نے ہفتہ کو یہاں راج گھاٹ باپو کی سمادھی کا بھی دورہ کیا اور گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں کل مذہبی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ مہاتما گاندھی کو ان کی 152 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی زندگی اور اقدار ملک کی ہر نسل کو فرض کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گی۔


پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا ’’بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔ لائق صد احترام باپو کی زندگی اور اقدار ملک کی ہر نسل کو فرض کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ میں گاندھی جینتی پر باپو کو نمن کرتا ہوں۔ ان کے مثالی اصول پوری دنیا میں آج بھی موزوں ہیں اور لاکھوں لوگوں کو مضبوط ی دیتے ہیں‘‘۔ انہوں نے شاستری جی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ اقدار اور اصولوں پر مبنی ان کی زندگی ہم وطنوں کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گی۔

جے پی نڈا نے کہا کہ سچائی اور عدم تشدد کا پیغام دینے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر سلام۔ ان کا سودیشی اور کوآپریٹیو کا نعرہ ملک کو خود کفیل بنانے میں بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی حکومت ایک خود کفیل ہندوستان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ جے جوان-جے کسان کا نعرہ دینے والے سادگی اور ایمانداری کی علامت، سابق وزیر اعظم بھارت رتن لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے ان کے خیالات آج بھی ہر ایک کے لیے قابل عمل ہیں۔ قوم کی تعمیر میں ان کی بے بہا شراکت ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی۔


امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’مہاتما گاندھی کی عظیم زندگی ایک مسلسل قومی قربانی کی طرح تھی، جس نے پوری دنیا کو امن اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے کی تحریک دی۔ گاندھی جی کے سودیشی، مادری زبان اور سوراج کے خیالات ایک طویل عرصے تک ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت رتن شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہندوستانی وقار کی علامت شاستری جی نے مشکل وقت میں اپنی مضبوط قیادت کے ذریعے ہم وطنوں میں قومی شعور بیدار کیا اور دنیا کو ہندوستان کے عزم سے روشناس کرایا۔ ان کی سادگی، دیانت اور حب الوطنی قابل تعریف ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’میں گاندھی جینتی پر قابل صد احترام باپو کو نمن کرتا ہوں۔ زبردست قوت ارادی اور بے پناہ علم کے ساتھ ایک عظیم شخصیت نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو مثالی قیادت فراہم کی۔ آئیے اان کے یوم پیدائش پر خود کو ’صفائی ستھرائی اور خود کفیل ہندوستان‘ کے لیے پھر سے وقف کریں‘‘۔ شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور سادگی کی علامت شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد اور نم کرتے ہیں۔ شاستری جی ہندوستان کی روح کو اچھی طرح سمجھتے تھے۔ انہوں نے ملک کے کسانوں اور جوانوں کی عزت اور وقار کا مکمل احترام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔