گولڈن ٹیمپل کے پاس بلاسٹ میں کئی زخمی

پولیس افسران نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ممکنہ طور پر ایک ریستوراں کی چمنی میں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے مقدس شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے پاس ہیریٹیج اسٹریٹ میں ایک ریستوراں میں دھماکہ ہوا جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں، بلکہ ایک حادثہ تھا۔ دربار صاحب کے پاس مصروف ہیریٹیج اسٹریٹ میں ہفتہ کی شب دھماکہ ہوا جس کے بعد دہشت پھیل گئی۔ موقع پر موجود کئی عقیدت مندوں اور مقامی لوگوں نے اسے دہشت گردانہ دھماکہ قرار دیا۔

پولیس افسران نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ممکنہ طور پر ایک ریستوراں کی چمنی میں ہوا۔


ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر مہتاب سنگھ نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسک ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ ارد گرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے صرف شیشے ٹوٹے ہیں اور عمارت کو کوئی نصان نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔