جھارکھنڈ میں آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

جھارکنڈ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل ، کئی آئی اے ایس افسران کا تبادلہ ، گورنر کو ملے نئے پرسپل سیکریٹری ۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، نارتھ لائنس
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، نارتھ لائنس
user

یو این آئی

جھارکھنڈ حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 18 افسران کے تبادلے اور تقرری کی ہیں۔منصوبہ بندی اور ترقی کے محکمہ کے سکریٹری راہل شرما کو گورنر کے پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جبکہ رانچی سمیت چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور دفتری زبان نے ہفتہ کی شب اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پرسنل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی چھوٹا ناگپور ڈویژن کے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر نتن مدن کلکرنی کو ریاستی مالیاتی کمیشن کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ لیبر پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری پروین کمار ٹوپو کو جنوبی چھوٹاناگ پور ڈویژن کا کمشنر، شری کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ،کے ڈائریکٹر کے کے سری نواسن کو سیکرٹری لیبر پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور لیبر کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔


اسی طرح ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سکریٹری کملیشور پرساد سنگھ کو ایکسائز کمشنر اور جھارکھنڈ وبھریج کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جبکہ انچارج ڈویژنل کمشنر نارتھ چھوٹاناگپور چندر کشور اوراون کو ان کے فرائض کے ساتھ کمشنر سنتھل پرگنہ ڈویژن دمکا کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف رانچی میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر مکیش کمار کو قبائلی بہبود کمشنر، ایکسائز کمشنر امیت کمار کو ڈائرکٹر مائنز اور جھارکھنڈ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔