امراوتی قتل عام کا کلیدی ملزم ناگپور سے گرفتار

عرفان کو گرفتارکر لیا گیا ہےاور کہا یہ جا رہا ہے کہ اس کے کہنے پر ہی اس سے قبل گرفتار 6 ملزمان نے مل کر قتل کو انجام دیا تھا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امراوتی قتل عام کے ماسٹر مائنڈ یا کلیدی ملزم کو ناگپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام عرفان خان ہے۔ عرفان خان امراوتی میں رہبر نامی این جی او چلاتا ہے۔ عرفان امراوتی میں میڈیکل اسٹور چلانے والے امیش کولہے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔پولیس نے یہ بتایا ہے کہ عرفان کے کہنے پر اس سے قبل گرفتار 6 ملزمان نے مل کر قتل کو انجام دیا تھا۔ عرفان کے حکم کے بعد ان 6 ملزمان نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اس واردات کو انجام دیا۔ مجموعی طور پر اس قتل کے ساتوں ملزمین اب پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس سے قبل امیش کولہے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302، 120 بی اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ اس وجہ سے ہوا ہے کہ امیش کولہے نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اے ٹی ایس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ کیا ان قاتلوں نے بھی ادے پور کے درزی کنہیا لال کی طرح قتل کا انداز اپنایا تھا۔


22 جون کو مہاراشٹر کے امراوتی میں 50 سالہ امیش کولہے نامی شخص کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ امراوتی پولیس نے اس قتل کیس میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اب عرفان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ جو کہ میڈیکل اسٹور چلاتا تھا، نے نوپور شرما کی حمایت کی تھی اور بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے پیچھے یہی وجہ ہوسکتی ہے۔ فیس بک پر نوپور کی حمایت میں ایک پوسٹ لکھی گئی۔ این آئی اے کی ایک ٹیم بھی جانچ کے لیے آج امراوتی پہنچ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ایک شخص کے کہنے پر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔