پنجاب میں ’عآپ‘ کو لگا جھٹکا، فیروز پور امیدوار نے چھوڑی پارٹی، اعلیٰ قیادت پر لگایا سنگین الزام

فیروزپور سے عآپ امیدوار نے یہ کہتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی ہے کہ اعلیٰ قیادت نے ان سے پارٹی کی تشہیر کے لیے خطیر رقم کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم کہاں سے لائیں گے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

بپن بھاردواج

پنجاب اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ میں صرف 27 دن باقی رہ گئے ہیں اور ایسے وقت میں عام آدمی پارٹی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے فیروز پور (دیہات) سے امیدوار آشو بانگر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کے روز انھوں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے سے پہلے پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بانگر نے عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی کی تشہیر میں خطیر رقم خرچ کرنے کو کہا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں پارٹی چھوڑ دوں گا۔ آخر اتنی بڑی رقم میں کہاں سے لاؤں گا؟‘‘ انھوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ اپنے اگلے قدم کا اعلان اپنے حامیوں اور دوستوں سے تبادلہ خیال کے بعد جلد ہی کریں گے۔


اس درمیان عآپ کنوینر اور پنجاب انچارج راگھو چڈھا نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف پنجاب میں بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کانگریس کے بااثر لیڈروں نے بانگر کو گمراہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سازش تیار کرنے والوں کو جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔