نونیت-روی رانا کے میڈیا سے بات کرنے پر سیشن کورٹ ناراض، نوٹس جاری

نونیت رانا نے کہا کہ ’’ہم نے اس ایشو کو لے کر کسی بھی میڈیا اہلکار سے بات نہیں کی ہے۔ ہم نے برے سلوک کو لے کر بات کی ہے اور اس کا ذکر میں کرتی رہوں گی۔‘‘

نونیت رانا اور روی رانا
نونیت رانا اور روی رانا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی سیشن کورٹ نے نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیوں غیر ضمانتی وارنٹ جاری نہیں کیا جانا چاہیے؟ دراصل ہنومان چالیسہ تنازعہ کو لے کر نونیت-روی کی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور سیشن کورٹ نے انھیں مشروط ضمانت دی تھی۔ شرطوں میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ اس تعلق سے میڈیا سے بات نہیں کریں گی۔ ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کے بعد سیشن کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دونوں میاں-بیوی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے عدالت کو ایک عرضی دی تھی کہ شوہر-بیوی نے ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنا چاہیے۔ ضمانت کی شرطوں کے مطابق نونیت اور ان کے شوہر اس کیس سے جڑی کوئی بھی بات میڈیا سے نہیں کر سکتے ہیں، اور اسی شرط کی انھوں نے خلاف ورزی کی ہے۔


اس درمیان نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا نے ’اے بی پی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ نونیت رانا نے یہ بھی کہا کہ وہ کورٹ کا احترام کرتی ہیں اور آگے بھی کرتی رہیں گی۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’ہم نے اس ایشو کو لے کر کسی بھی میڈیا اہلکار سے بات نہیں کی ہے۔ ہم نے برے سلوک کو لے کر بات کی ہے اور اس کا ذکر میں کرتی رہوں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔