سیرم انسٹی ٹیوٹ 100 ممالک کو سپلائی کرے گا ’ویکسین‘، یونیسیف سے معاہدہ

یونیسیف کے کارگزار ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا کہ ہم نے پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (پی اے ایچ او) سمیت کئی اداروں کے ساتھ مل کر 100 ممالک کے لیے 1.1 بلین ویکسین کی خوراک کا آرڈر دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستان کا سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) اور یونیسیف نے کورونا ویکسین ’کووی شیلڈ‘ اور ’نووا ویکس‘ کی طویل مدتی فراہمی کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت 100 ممالک میں 1.1 بلین ویکسین خوراک بھیجی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے دواسازوں میں سے ایک ہے اور کئی ممالک نے ہندوستان سے کورونا ویکسین کی خرید کے لیے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ-ایسٹرازینکا کی کورونا ویکسین کووی شیلڈ بنانے کا کام پونے واقع سیرم انسٹی کر رہی ہے اور نوواکس کا پروڈکشن یو ایس مبنی ’نوواکس اِنک‘ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ یونیسیف کے کارگزار ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ معاہدہ کا اعلان کیا۔


یونیسیف کے کارگزار ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا کہ ہم نے پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (پی اے ایچ او) سمیت کئی اداروں کے ساتھ مل کر 100 ممالک کے لیے 1.1 بلین ویکسین کی خوراک کا آرڈر دیا ہے۔ یہ ویکسین 3 امریکی ڈالر میں کم اور متوسط آمدنی کے لوگوں کو دیا جائے گا۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ ہم عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ ٹیکہ ایپروول کے ماتحت ممالک میں ان ٹیکوں کو تقسیم کرنے کے لیے ایس آئی آئی کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔