علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، کار اور کینٹر میں شدید ٹکر کے بعد لگی آگ، 5 افراد کی جل کر موت

کار غلط سمت سے ڈیوائڈر پار کرتے ہوئے کینٹر سے ٹکرا گئی۔ اکبر آباد علاقے میں یہ حادثہ صبح تقریباً 5.45 بجے ہوا۔ کار علی گڑھ سے کانپور کی طرف جا رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

علی گڑھ-کانپور ہائی وے پر گوپی اوور بریج پر منگل کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک کار ڈیوائڈر پار کرکے سامنے سے آ رہے کینٹر سے ٹکرا گئی جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کار میں سوار 4 افراد اور کینڑ ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ وہیں کار میں سوار ایک شخص کو لوگوں نے بچا لیا اور اسے اسپتال میں داخل کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق کار غلط سمت سے ڈیوائڈر پار کرتے ہوئے کینٹر سے ٹکرا گئی۔ اکبر آباد علاقے میں یہ حادثہ صبح تقریباً 5.45 بجے ہوا۔  کار علی گڑھ سے کانپور کی طرف جا رہی تھی۔ حادثے کی وجہ کار ڈرائیور کو نیند آنا یا کار کا توازن کھونا مانا جا رہا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کار پوری طرح جل کر خاک ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں لیکن تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ کار میں سوار 4 لوگوں اور کینٹر میں سوار ایک شخص کی موت ہو چکی تھی۔ لاشوں کی ابھی تک پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ حادثہ کے بعد ہائی وے پر400 سے 500 لوگ جمع ہو گئے تھے جس سے آمد و رفت دونوں طرف سے روکنی پڑی۔

جائے حادثہ پر پہنچے ایس پی (دیہی) امرت جین نے بتایا کہ اکبر آباد تھانہ حلقہ کے تحت گوپی پُل پر دو گاڑیوں میں شدید ٹکر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ دستہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر ایمبولنس کے ذریعہ جے این ایم سی ٹراما سینٹر بھیجا گیا جبکہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔