سنسیکس نے طوفانی رفتار سے عبور کیا 55 ہزار کا ہندسہ

بی ایس ای کا 30حصص کا سینسیکس 68 پوائنٹس کے اضافے سے 54911.95 پوائنٹس پر کھلا اور ہرطرف سے خریداری کی بنیاد پر اس نے پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ پار کیا اور 55248.39 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ہمہ جہت خریداری کی بنیاد پر گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو طوفان کی رفتار سے نئی چوٹی پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس 55210 پوائنٹس پر پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 16466.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسیکس 68 پوائنٹس کے اضافے سے 54911.95 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں یہ 54905.49 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد ہرطرف سے خریداری کی بنیاد پر اس نے پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور 55248.39 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 55244.12 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16385.70 پر کھل گیا۔ شروعاتی کاروبار میں ہی، یہ 16376.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا، لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کی بنیاد پر، یہ اب تک 16487.10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ابھی یہ 120.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16484.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔