دہلی میں سنسنی خیز واردات! نوجوان نے جھگڑے کے بعد اپنی بہنوں، دادی اور باپ کو کیا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے گھر والوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے پالم علاقے میں رونما ہونے والے ایک ہولناک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بہنوں، والد اور دادی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں ایک 25 سالہ شخص نے جھگڑے کے بعد دو بہنوں، والد اور دادی کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت کیشو کے طور پر ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب-مغربی دہلی) منوج سی نے بتایا کہ تھانہ پالم کو منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے فون پر اطلاع ملی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کے گھر کی اوپری منزل پر لڑائی اور چیخ و پکار کی آواز سنائی دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق جھگڑے کی اطلاع کے لیے تھانے کو کال کرنے والے شخص اور اس کے رشتہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کیشو کے پاس کوئی پختہ ملازمت نہیں تھی۔ اس نے ایک ماہ قبل نوکری چھوڑ دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے گھر والوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔