این سی پی کے سابق کونسلر ونراج انڈیکر کے قتل سے مہاراشٹر میں سنسنی

حملہ آوروں نے اتوار کی رات شہر کے ناناپیٹھ علاقے کے ایماندار چوک پر ونراج انڈیکر پر پہلے تیز دھار اسلحوں سے حملہ کیا پھر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

<div class="paragraphs"><p>قتل  علامتی تصویر/&nbsp; یو این آئی</p></div>

قتل علامتی تصویر/ یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کو لے کراس وقت سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ اس درمیان انتخاب سے ٹھیک قبل پنے میونسپل کارپوریشن این سی پی کے سابق کونسلر ونراج انڈیکر کو اتوار (یکم ستمبر) کی رات کچھ نامعلوم جرائم پیشاوروں نے گولی مار کر قتل کرکے سنسنی پھیلا دی ہے۔ حملہ آوروں نے ان پر تیزدھار اسلحوں سے حملہ کیا پھر انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ شدید حالت میں زخمی ونراج زخم کی تاب نہ لاسکے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ یہ معاملہ شہر کے نانا پیٹھ علاقے میں پیش آیا ہے۔

سابق این سی پی کونسلر ونراج انڈیکر کے قتل کے سلسلے میں جوائنٹ پولیس کمشنر رنجن کمار شرما نے بتایا کہ رات تقریباً 9.30 بجے ونراج انڈیکر اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ ایماندار چوک پر کھڑے تھے۔ کچھ لوگ آئے اور ان پر حملہ کر دیا۔ ابتدائی جانچ میں پانچ راؤنڈ فائرنگ کی بات سامنے آئی ہے۔ فائرنگ سے پہلے ان پر تیز دھار اسلحوں سے بھی حملہ کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ اور دیگر زون کی ٹیمیں ملزمین کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ملزمین کون ہیں؟ انہوں نے ونراج انڈیکر پر حملہ کیوں کیا؟ کچھ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، جن کے نام اس میں سامنے آئے ہیں۔


پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ ونراج کو مردہ حالت میں کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال (کے ای ایم) لے جایا گیا جہاں سے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سسون اسپتال بھیجا گیا۔ فی الحال پولیس کی ٹیم جانچ میں لگی ہوئی ہے اور ابھی تک کسی بھی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح ہوکہ ونراج پنے میونسپل کارپوریشن کو ریاستی انتظامیہ کے تحت لائے جانے سے قبل نیشنل کانگریس پارٹی (غیر منقسم) سے جڑے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔