جموں میں رہائشی مکان سے 6 نیم بوسیدہ لاشیں برآمد ہونے سے سنسنی

جموں میں رہائشی مکان سے ایک ہی کنبے کی ६ لاشیں برآمد کی گئیں، پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اُنہیں ہسپتال منتقل کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں: جموں کے سدھرا علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب یہاں رہائشی مکان سے ایک ہی کنبے کی چھ لاشیں برآمد کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اُنہیں ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹم مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کی صبح جموں کے سدھرا علاقے میں رہائشی مکان سے ایک ہی کنبے کی چھ لاشیں برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں نیم بوسیدہ ہے اور اُن کو پوسٹ مارٹم کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفین کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بارے میں اُن کے نزدیکی رشتہ داروں کو بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی جبکہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ معاملہ کافی حساس ہے لہذا ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ متوفین کی شناخت سکینہ بیگم بیوہ مرحوم غلام حسن، ان کی بیٹی نسیمہ اختر، ربینہ بانو، ظفر سلام نور الحبیب ولد حبیب اللہ، غلام حسن اور سجاد احمد ولد فاروق احمد ماگرے کے بطور ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔