سینئر صحافی نیلیما کا انتقال

تقریبا بیس برسوں تک یونیوارتا سے وابستہ رہیں۔محترمہ نیلیما نے جموں کے بیورو انچارج کی ذمہ داری بھی ادا کی تھی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: خبررساں ایجنسی یو این آئی ہندی (یونیوارتا) کی سینئر صحافی کا آج دوپہر بعد یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات آج شام میں ہی یہاں لودھی روڈ شمشان میں ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور کئی صحافی موجود تھے۔

سینئر صحافی نیلیما کا انتقال

محترمہ نیلیما طویل عرصے سے برین ٹیومر سے متاثر تھیں۔ ان کا دھرمشیلہ کینسر اسپتال میں انتقال ہوا۔ دہلی کے سر گنگا رام اسپتال اور گروگرام کے میدانتا میڈی سیٹی اسپتال میں بھی ان کا علاج ہوا تھا۔ وہ 56 برس کی تھیں۔ ان کے اہل خانہ میں خاوند اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے خاوند پرمود کمار بھی صحافی ہیں۔


تقریبا بیس برسوں تک یونیوارتا سے وابستہ رہیں۔محترمہ نیلیما نے جموں کے بیورو انچارج کی ذمہ داری بھی ادا کی تھی۔ محترمہ نیلیما کے انتقال سے دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر انوراگ پنیٹھااور جنرل سکریٹری سچن بدھولیا نے کہا ہے کہ وہ تنظیم کی رکن اور سابق ایکزی کیٹیو رکن بھی تھیں۔

انڈین ویمن پریس کور کی افسر ونیتا پانڈے نے محترمہ نیلیما کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ ایک باہمت اور محنتی صحافی تھیں۔ محترمہ نیلیما بیماری کی حالت میں بھی تنظیم کے کاموں میں مسلسل دلچسپی رکھتی تھیں اور یہاں کے پروگرام میں مسلسل شرکت کرنے کی کوشش بھی کرتی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */