کشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور لشکر طیبہ کے ملی ٹنٹوں میں تصادم، 2 ملی ٹنٹ ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے چوگام علاقے کو ہفتے کی علی الصبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیان کے چوگام علاقے میں ہفتے کی علی الصبح چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت سجاد احمد چک ساکن براری پورہ شوپیان اور راجا باسط بٹ ساکن اچھن پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے چوگام علاقے کو ہفتے کی علی الصبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔