74 واں یوم جمہوریہ  پر سلامتی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو افراد اور ای ٹکٹ کے ساتھ تقریب دیکھنے جانے والے افراد کو دو میٹرو اسٹیشنوں پر مفت سواری ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

26 جنوری کو ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے 60 سے 65 ہزار لوگ پہنچ رہے ہیں اور ان کے لئے خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق  اس کے لیے اندراج میں کیو آر کوڈ استعمال کیا جائے گاجس کے ذریعے ہر کسی کو داخلہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پریڈ دیکھنے کے لیے صرف درست پاس ہولڈرز اور ٹکٹ خریداروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ نئی دہلی ضلع کی طرف سے 24 ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں  کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سیکورٹی کے نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔

واضح رہےپریڈ کے دوران 6 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے اور این ایس جی کی ٹیم بھی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ موجود رہے گی۔ مجموعی طور پر 27000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی میں تعینات کیے گئے ہیں۔ 150 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے یوم جمہوریہ پریڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی نگرانی کریں گے۔ بلند و بالا عمارتیں 25 جنوری کی شام سے ہی بند ہیں۔


دہلی میں 25 جنوری کی رات سے ہی بھاری گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ یہ پابندی 26 جنوری تک رہے گی۔ اس کے بعد بھاری گاڑیوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ تاہم رنگ روڈ سے نئی دہلی کی طرف بھاری گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں صرف پاس گاڑیوں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی ضلع میں مقامی لوگوں کو تصدیق کے بعد ہی داخلہ دیا جائے گا اور 26 جنوری کو صبح 4 بجے سے کرتوے پتھ ، جن پتھ، انڈیا گیٹ، کوپرنیکس مارگ پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی جائے گی۔

دہلی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 10:30 بجے وجے چوک سے شروع ہوگی اور لال قلعہ کی طرف بڑھے گی۔ یہ پریڈ کرتوے پتھ، سی ہیکساگون، سبھاش چندر بوس گول چکر، تلک مارگ اور بہادر شاہ ظفر مارگ، نیتا جی سبھاش مارگ اور لال قلعہ سے گزرے گی۔ اس کی وجہ سے 25 جنوری کی شام 6 بجے سے 26 جنوری کو پریڈ کے اختتام تک وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک راستے پر کسی بھی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پریڈ ختم ہونے تک رفیع مارگ، جن پتھ، مان سنگھ روڈ پر کوئی کراس ٹریفک نہیں ہوگا۔


یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو افراد اور ای ٹکٹ کے ساتھ تقریب دیکھنے جانے والے افراد کو دو میٹرو اسٹیشنوں پر مفت سواری ملے گی۔ اگر آپ کرتوے پتھ کے قریب آنے والے دو اسٹیشنوں سے باہر نکلتے ہیں- ادھیوگ  بھون اور سینٹرل  سیکرٹریٹ اور آپ کے پاس یوم جمہوریہ کے پروگرام کے لیے ٹکٹ، یا دعوت نامہ یا ایڈمٹ کارڈ ہے، تو آپ ان دونوں میٹرو اسٹیشنوں سے مفت میں باہر نکل سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔