انڈیگو کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای-میل آنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں متحرک

ای میل بھیجنے والے نے لکھا کہ رات کے وقت ممبئی سے احمد آباد جانے والی انڈیگو کی پرواز میں بم رکھا گیا ہے۔ پرواز جانچ کے بعدد تاخیر سے روانہ ہوئی

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: سیکورٹی ایجنسیاں ہفتہ کی شب اس وقت متحرک ہو گئیں جب کسی نے ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے جا رہی ایک پرواز میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو کی یہ پرواز رات کے وقت ممبئی سے احمد آباد کے لئے روانہ ہونے جا رہی تھی۔ تحقیقات کرنے پر پرواز میں کچھ نہیں ملا، تاہم پرواز دیر رات گئے تاخیر سے اپنی منزل کے لئے روانہ ہوئی۔ اب ممبئی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ای میل کس نے اور کیوں بھیجی تھی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی سے ملائشیا کے لئے روانہ ہونے والی پرواز میں بھی بم نصب کئے جانے کی افواہ پھیل گئی تھی، جس کے سبب پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو دوپہر ایک بجے کے قریب ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ-173 میںن بم کے خطرے کے بارے میں الرٹ کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے پورے طیارے کی مکمل چھان بین کی۔


اس کے بعد طیارہ 2 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہوا اور واقعے میں ملوث چار مسافروں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ دراصل، طیارے کے اوور ہیڈ کیبن میں بیگ رکھنے پر دو مسافروں کے درمیان جھگڑا ہو تھا۔ جب ایک مسافر نے دوسرے سے پوچھا کہ اس کے بیگ میں کیا ہے تو دوسرے نے جواب دیا 'بم!'۔ پائلٹ کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد پرواز کو روک دیا گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرولر) کو واقعے کی اطلاع دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔