حج 2023 کے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ جاری، مہاراشٹر کے عازمین کے لیے 2596 نششتیں دستیاب

مختلف ریاستوں اور مرکز کے ماتحت علاقوں سے موصول ہونے والی منسوخی کی درخواستوں کی بناء پر مرکزی حج کمیٹی نے دوسری ویٹنگ لسٹ جاری کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ محی الدین التمش</p></div>

تصویر بشکریہ محی الدین التمش

user

محی الدین التمش

ممبئی: حج بیت الله کی ادائیگی کے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کا اجراء عمل میں آیا۔ اس کے تحت ریاست مہاراشٹر کے عازمین حج کے لیے مزید 2596 نشستیں دستیاب ہوں گی۔ وہیں مہاراشٹر کے عازمین کی روانگی کے لیے حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہو کر 22 جون تک جاری رہے گا۔ دوسری ویٹنگ لسٹ کے اجراء سے ریاست کے منتظر عازمین حج کو راحت ملنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو جاری ہونے والی پہلی ویٹنگ لسٹ میں مہاراشٹر کے تقریباً 2300 منتظر عازمین حج کو نسشتیں ملی تھیں اور آج جاری ہونے والی دوسری لسٹ میں ریاست کے تقریباً چھبیس سو منتظر عازمین حج کو عارضی طورپر نششتیں ملیں گی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے افسر امتیاز قاضی نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے موصول ہونے والی منسوخی کی درخواستوں کی وجہ سے دوسری ویٹنگ لسٹ جاری ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ محی الدین التمش</p></div>

تصویر بشکریہ محی الدین التمش


امتیاز قاضی نے کہا کہ مہاراشٹر حج کمیٹی نے حفظِ ماتقدم کے تحت مزید دو ہزار پاسپورٹ پیشتر منگوا کر رکھا ہے تاکہ حج کا ارادہ منسوخ کرنے والے عازمین کی جگہ دوسروں کو فوراً موقع دیا جا سکے۔ حج کمیٹی کی جانب سے عارضی طور پر منتخب کردہ عازمین حج کو (سرکلر نمبر 13 کے مطابق مورخہ 6 مئی 2023 کے مطابق) حج کی مقررہ رقم یکشمت جمع کروانا پڑے گی۔ حج کمیٹی اعلانیہ کے مطابق عارضی طور پر منتخب عازمین کو رقم جمع کروانے کے بعد ’پے اِن‘ سلپ جمع کرانی ہوگی۔ حج درخواست فارم (HAF)، سولمن ڈیکلریشن، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ (گورنمنٹ میڈیکل آفیسر/ڈاکٹر) اور کووڈ ڈبل ڈوز ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ اصل بین الاقوامی پاسپورٹ متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کو 31 مئی تک جمع کروانا ہوں گی۔

امتیاز قاضی نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ریاستِ مہاراشٹر کے عازمین حج کی روانگی کے لیے شیڈول بھی جاری ہو گیا ہے۔ 7 جون سے ممبئی، اورنگ آباد اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹس سے ریاست مہاراشٹر کے عازمین حج پروازیں بھریں گے۔ یہ سلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ سیکنڈ لیپ میں شروع ہو رہا ہے۔ سیکنڈ لیپ میں روانہ ہونے والے عازمین اپنے امبارکیشن پوائنٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے اور فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ہندوستان کے لیے واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */