امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مسافروں کو لے کر طیارہ امرتسر پہنچا

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک بھیجا جا رہا ہے۔ تارکین وطن  سے بھرا طیارہ حال ہی میں امرتسر پہنچا تھا، یہ دوسرا طیارہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ سے ملک بدر کیے گئے غیر قانونی تارکین وطن سے بھرا طیارہ ہفتہ یعنی 15 فروری کو پنجاب کے امرتسر ہوائی اڈے پر اترا۔

ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بعد یہ ہندوستانیوں کی دوسری کھیپ ہے جو امرتسر پہنچی ہے۔ توقع ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو لے جانے والی تیسری امریکی پرواز اتوار کو امرتسر میں اترے گی۔


ملک بدر  کیے جانے والوں میں سے 100 کا تعلق صرف پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ان میں سے 67 پنجاب، 33 ہریانہ، آٹھ گجرات، تین اتر پردیش سے ہیں باقی دیگر کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کے دوسرے گروپ میں ایک چھ سالہ بچی سمیت چار خواتین اور دو نابالغ شامل ہیں۔

ملک بدر  کیے جانے والے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ تیسرا طیارہ جس میں مجموعی طور پر 157 ڈی پورٹیز ہوں گے 16 فروری یعنی آج پہنچے گا۔ اس سے قبل 5 فروری کو ایک امریکی فوجی طیارہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 104 "غیر قانونی تارکین وطن" کو لے کر امرتسر پہنچا تھا۔ پنجاب اور دیگر ریاستوں کے بہت سے لوگ جو 'ڈنکی روٹ' (غیر قانونی اور پرخطر راستے) کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہوئے تھے اب ملک بدری کا سامنا کر رہے ہیں۔


پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان سے تقریباً 7,25,000 غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں مقیم ہیں۔ میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر مجاز تارکین وطن کی تیسری سب سے بڑی آبادی ہندوستان کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔