دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ: آئین کا سپاہی بن کر جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کریں، راہل گاندھی کی اپیل

راہل گاندھی نے کہا، ’’ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس تاریخی انتخابات کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ آپ کا ووٹ طے کرے گا کہ اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں کی‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘</p></div>

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ’ایکس‘

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی اہم شخصیات کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

دریں اثنا، ’’راہل گاندھی نے کہا کہ میرے پیارے ہم وطنو! آج اس تاریخی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ہے جو ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ اگلی حکومت 'چند ارب پتیوں' کی ہوگی یا '140 کروڑ ہندوستانیوں' کی؟ لہٰذا ہر شہری کا فرض ہے کہ آج گھر سے باہر نکلے اور آئین کا سپاہی بن کر جمہوریت کے تحفظ کے لیے ووٹ ڈالے۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ووٹنگ کی اپیل کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’جس وقت آپ ووٹنگ کے لئے بٹن دبائیں آ کے آپ کے دل و دماغ میں آئین کی یہ روح ’ہم، ہندوستان کے لوگ‘ گونجنی چاہیے۔ یہ نہ بھولیں کہ یہ کوئی عام الیکشن نہیں ہے، بلکہ یہ جمہوریت کو آمریت کے چنگل سے بچانے کا الیکشن ہے۔‘‘


کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی عوام سے اپنے ایشوز پر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’یہ الیکشن ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کا الیکشن ہے۔ یہ الیکشن بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی اور معاشی قلت سے نبردآزما عوام کا راحت پہنچانے کا الیکشن ہے۔ میری آپ ملک کے باشندگان سے اپیل ہے کہ بھاری تعداد میں ووٹ کریں، اپنے ایشوز پر ووٹ کریں اور اس مرتبہ عوام کی حکومت بنائیں جو صرف آپ کے لئے کام کرے۔‘‘

کانگریس پارٹی کی جانب سے لکھا گیا، ’’اپنے ایک ووٹ سے مہنگائی، بے روزگاری، نفرت اور ناانصافی کو ہرائیں۔ ہاتھ کا بٹن دبائیں۔ کانگریس کو ووٹ دیں۔ ہاتھ بدلے گا حالات۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔