بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے، اڈانی اورایجنسیوں کےغلط استعمال پراپوزیشن کرے گا ہنگامہ

مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال، اڈانی تنازعہ، چین کے ساتھ سرحدی تعطل، مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل کو سیشن کے دوران اپوزیشن پارٹیاں اٹھا سکتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

قومی آوازبیورو

حزب اختلاف کی  جماعتیں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل اس کے لیے حکمت عملی تیار کریں گی۔ حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتیں  آج 13 مارچ کو میٹنگ کریں گی۔ سیشن کے دوسرے مرحلے میں اپوزیشن مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور اڈانی تنازعہ سمیت کچھ دیگر مسائل پر مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں  گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں صبح تقریباً 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ملاقات متوقع ہے۔ اس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں میٹنگ میں شرکت کریں گے، جہاں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


بھارتیہ جنتا پارٹی  برطانیہ میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر ان کے بیانات کو لے کر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ اجلاس کے دوران اس معاملے پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ کے امکان ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال، اڈانی تنازعہ، چین کے ساتھ سرحدی تعطل، مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل کو سیشن کے دوران اپوزیشن پارٹیاں اٹھا سکتی ہیں۔

کانگریس لیڈر  کا کہناہے کہ  کانگریس پارٹی اڈانی-ہنڈنبرگ مسئلہ کو اٹھاتی رہے گی اور حکومت سے سوالات پوچھے گی، کیونکہ حکومت نے سیشن کے پہلے مرحلے میں اس کا جواب نہیں دیا۔ اجلاس  میں اہم مسئلہ مرکزی ایجنسیوں کا مبینہ غلط استعمال ہونے کا امکان ہے۔


یہ موضوع آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کے خلاف زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں زیر بحث ہے۔ سماج وادی پارٹی، بائیں بازو اور ڈی ایم کے بھی وفاقی ڈھانچے پر حملے اور اداروں کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کی حکومتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کا مسئلہ بھی اٹھائے گی۔واضح رہے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اب اس کا دوسرا مرحلہ 13 مارچ سے 6 اپریل تک چلے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔