یو پی میں جھلسا دینے والی گرمی، جھانسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

اتر پردیش کے جھلسا دینے والی گرمی کے دور کے درمیان ریاست کے ضلع جھانسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس کو عبور کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے ہفتے کے آخر تک راحت ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کے جھلسا دینے والی گرمی کے دور کے درمیان ریاست کے ضلع جھانسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس کو عبور کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے ہفتے کے آخر تک راحت ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر دانش نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جھانسی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری سلسیس ریکارد کیا گیا جبکہ پریاگ راج میں45.1، آگرہ میں 43.8، باندہ میں 43.8، ہمیر پور میں 43.2، فتح پور میں 43.6، کانپور میں 44.1 اور لکھنؤ میں 41 ڈگری سلسیس رہا۔


انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں نجیب آباد میں کم از کم درجہ حرارت 24ڈگری سلسیس رہا جو ریاست میں سب سے کم تھا۔راجدھانی لکھنؤ میں کم ازکم درجہ حرارت 30.5دگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دانش نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ اس دوران جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم اس سے درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔

دریں اثنا، چلچلاتی گرمی کے پیش نظر، ڈاکٹروں نے گھر یا دفتر سے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان صرف ضروری کاموں کے لیے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ پیٹ کو پانی سے بھر ا رکھیں۔ تلی ہوئی اور باسی کھانے سے پرہیز کریں۔ دست یا قے کی صورت میں او آر ایس کا محلول استعمال کریں اور اگر ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق دوائیں لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔