بڑھتی فضائی آلودگی کی وجہ سے نوئیڈا میں پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم

نوئیڈا انتظامیہ نے بچوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے نرسری سے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو اگلے نوٹس تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

فضائی آلودگی کی وجہ سے اترپردیش کے نوئیڈا میں نرسری سے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گریڈ 6 سے 12 تک کے تمام اسکول ہائبرڈ موڈ میں کام کریں گے۔ یہ حکم تمام اسکولوں پر فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے، اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ نوئیڈا کی ہوا زہریلی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں ائیر کوالٹی انڈیکس یعنی اے کیو آئی 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی آلودگی کی روشنی میں لیا ہے۔ یہ حکم فوری طور پر بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔


ضلع انسپکٹر آف اسکولس، گوتم بدھ نگر کے دفتر سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ گریپ کے رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے، ضلع مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ ضلع میں کام کرنے والے بیسک تعلیمی کونسل، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای، سنسکرت ایجوکیشن کونسل، اور مدراس بورڈ سے منسلک اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں میں کلاسیں شرطوں کے ساتھ 14دسمبر یعنی اتوار سے اگلے نوٹس تک چلائی جائیں گی تاکہ طلباء کی صحت پر منفی اثرات مرتب کم سے کم ہوں ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی سے نویں اور گیارہویں کی کلاسیں ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی ۔ احتیاط کے ساتھ آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے کلاسز منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلع کے تمام اسکولوں کے پرنسپلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔


ہفتہ یعنی 13 دسمبر کو، نوئیڈا-این سی آر میں کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم ) نےگریپ4 کو نافذ کیا، جو اس کے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے منصوبے کے تحت سب سے سخت اقدام ہے۔دریں اثنا، اتوار (14 دسمبر) کو کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلسیس، موسم کی اوسط سے 0.4 ڈگری کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5:30 بجے نسبتاً نمی 87 فیصد تھی۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز درمیانے درجے کی دھند پڑنے کی پیشن گوئی کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔