کورونا بحران: یوپی میں اسکول بندی کی میعاد میں توسیع، اب 6 فروری سے کھولے جائیں گے تعلیمی ادارے

ریاست کے تمام اسکول 6 فروری تک آف لائن کلاسز کے لیے بند رہیں گے تاکہ کورونا وائرس کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے، یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے

اسکول، تصویر آئی اے این ایس
اسکول، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اسکول بندی کی معیاد میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست میں تعلیمی ادارے اب 6 فروری تک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے تعلیمی اداروں کو 23 جنوری تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھاا اور پھر اس میں 30 جنوری تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے تمام اسکول 6 فروری تک آف لائن کلاسز کے لیے بند رہیں گے، تاہم اس دوران آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ ریاستی حکومت نے اسکول بندی کی معیاد میں توسیع اس لئے کی ہے تاکہ کورونا وائرس کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔


خیال رہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں اسکول کھولنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جبکہ ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے باوجود ابھی تک تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت جلد ہی ملک بھر میں اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کر سکتی ہے۔

یوپی میں کورنا کی صورتحال

اے سی ایس ہیلتھ امیت موہن پرساد کے مطابق یوپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7907 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 14993 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 14 لوگوں کی جان چلی گئی۔ ریاست میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 65263 ہے، جن میں سے 63076 مریض خانگی قرنطینہ میں ہیں۔ جبکہ 1300 سے کم متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج۔ ریاست میں پازیٹوٹی کی شرح 4.54 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔