کشمیر: خراب موسم کے پیش نظر آج اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی: وزیر تعلیم

اس فیصلے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال پر نظر رکھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 21 اپریل کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیم، سماجی بہبود، صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ اٹو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ’’موسم کی مسلسل خرابی اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘


انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال پر نظر رکھیں ۔ اس دوران محکمہ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق 21 اپریل کو وادی کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔