ایس سی-ایس ٹی حقوق پر حملے کیے جا رہے ہیں: چندر شیکھر

چندر شیکھر نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سماجی تبدیلی کے جس انقلاب کو بیدار کیا ہے، اسے بچائے رکھنے کے لیے سبھی کو ایک ساتھ ہوکر لڑائی لڑنا ہوگی۔

چندر شیکھر، تصویر آئی اے این ایس
چندر شیکھر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جونپور: آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے صدر چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو دلتوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور انھیں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جونپور کے بی آر پی انٹر کالج کے گراؤنڈ میں جمعرات کو منعقدہ ’بہوجن سماج بھائی چارہ بناؤ مہا سمیلن‘ میں چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی کے حقوق پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

معاشرے کے لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے گمراہ ہونے کے بجائے اپنے ووٹ کی چوٹ صحیح جگہ پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سماجی تبدیلی کے جس انقلاب کو بیدار کیا ہے، اسے بچائے رکھنے کے لیے سبھی کو ایک ساتھ ہوکر لڑائی لڑنا ہوگی۔ اس دوران مختلف جگہوں سے بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے عہدیداران اور کارکنان ’مہا سمیلن‘ (ریلی) میں پہنچے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔