ریلائنس کو سپریم کورٹ سے جھٹکا! ایمیزون کی عرضی پر سماعت کے بعد 24 ہزار کروڑ کے سودے پر روک

امریکی ای-ریٹیل کمپنی ایمیزون ریلائنس کے فیوچر گروپ کے ساتھ کئے جا رہے اس 24713 کروڑ روپے کے سودے کے خلاف ہے، ایمیزون کی دلیل تھی کہ اس سودے پر سنگاپور میں بھی روک لگائی جا چکی ہے

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریلائنس اور فیوچل ریٹیل کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایمیزون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے فیوچر ریٹیل لمیٹڈ کے ریلائنس ریٹیل میں انضمام کے 24 ہزار کروڑ کروڑ کے سودے پر روک لگا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ریلائنس کے شیئر 1.33 فیصد تک گر گئے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ فیوچر ریٹیل کے ریلائنس ریٹیل کے ساتھ انضمام کے سودے پر روک لگانے کا فیصلہ ہندوستانی قوانین کے مطابق جائز اور قابل اطلاق ہے۔ سنگاپور میں کیا گیا ایمرجنسی آربیرٹریشن کے سودے پر روک لگائی تھی۔ ایمیزون نے اس ضم کے سودے کی مخالفت کی تھی۔


امریکی ریٹیل کمپنی ایمیزون 24713 کروڑ کے اس سودے کے خلاف ہے۔ ایمیزون کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ایمرجنسی آربیرٹریٹر اس سودے پر روک لگا چکے ہیں، لہذا فیوچک کا ریلائنس میں انضمام نہیں ہو سکتا۔ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے فیوچر ریٹیل کو ایمرجنسی آربریٹریٹر کے فیصلہ پر عمل کرنے کو کہا تھا۔ فیوچر گروپ نے سپریم کورٹ میں دلیل دی تھی کہ بین الاقوامی ایمرجنسی آربریٹریشن کی ہندوستانی قوانین کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تاہم سنگل بنچ کے فیصلے پر اسٹے لگاتے ہوئے ڈویزن بنچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ سنگاپور میں جو فیصلہ سنایا گیا تھا اس کا تعلق ایف سی پی ایل (فیوچر کوپنس) سے تھا نا کہ ایف آر ایل (فیوچر ریٹیل لمیٹڈ) سے۔ ایمیزون نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کی بنچ نے 8 فروری کو سودے کے تعلق سے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے فیصلہ پر روک لگا دی اور اب ریلائنس اور فیوچر گروپ کو جھٹکا دیتے ہوئے فیصلہ ایمیزون کے حق میں سنا دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */