رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، اعلان میں تاخیر کی وجہ سے تراویح  دیر سے ہوئیں 

آج 29 شعبان المعظم کو ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کل یعنی جمعرات سے روزہ رکھا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماہِ رمضان کا چاند آج 29 شعبان المعظم کو ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں دیکھا گیا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے چاند دیکھے جانے کے اہتمام کا اعلان کیا۔ آج بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شریعہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی کی صدارت میں امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد امارت شریعہ ہند نے باضابطہ پریس ریلیز جاری کر چاند دیکھے جانے کی اطلاع دی۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، اعلان میں تاخیر کی وجہ سے تراویح   دیر سے ہوئیں 

پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا، البتہ نیلوڑ آندھرا پردیش، چترادرگا کرناٹک اور تمل ناڈو کے مختلف مقامات سے رویت عام کی متعدد معتبر اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لیے رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ 17 مئی 2018 بروز جمعرات رمضان المبارک 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔‘‘

رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، اعلان میں تاخیر کی وجہ سے تراویح   دیر سے ہوئیں 

امارتیہ شریعہ بہار، جھارکھنڈ و اڑیسہ، امارت اہل حدیث صادق پور ہند اور خانقاہ مجیبیہ سمیت کئی مذہبی اداروں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں آسمان ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نہ دیکھے جانے کی بات کہی ہے لیکن کرناٹک، تمل ناڈو اور مدراس جیسی ریاستوں میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہونے کے بعد جمعرات کو یکم رمضان ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 May 2018, 8:32 PM