سعودی عرب: تہامہ کی وادی مرہ ڈیم کے علاقے نے ہریالی کی چادر اوڑھ لی

وادی مرہ ڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں قدرتی گھاس کے ذریعے ایک علاقے کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اس کے جادوئی حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے جنوب میں تہامہ کے علاقے میں وادی مرہ ڈیم کے علاقے میں پہاڑ اور وادی نے سبزے اور ہریالی کی چادر اوڑھ لی۔ وادی مرہ ڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں قدرتی گھاس کے ذریعے ایک علاقے کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں اور اس کے جادوئی حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی عسیر بی 'بلحمر' مرکز میں واقع مرہ ڈیم کا علاقہ سال بھر میں ہونے والی بارشوں اور مون سون طوفانی بارشوں کے لیے مشہور ہے۔ اس ڈیم میں جمع ہونے والا موسی بارشوں کا پانی آس پاس کے علاقوں میں آب پاشی کے مقاصد کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس جگہ کی جمالیات حسن کو اجاگر کرنے کے لیے تصاویر کی مدد سے علاقے کے ہریالی کے بارے میں قارئین کو معلومات فراہم کی ہیں۔

بللحمر مرکز میں دیگر سرسبز وشاداب علاقوں میں وادی الضحیٰ، وادی الماوین، وادی بھوان، وادی المضیق، وادی عبل، وادی خضرب، وادی مرہ، وادی خضارہ ڈیم، وادی الماوین ڈیم، الحفات بال زیان ڈیم، الغرابہ ڈیم، وادی ذات یومین، وادی صلحلح اور بنی ثعلبہ کے علاقے واقعے ہیں۔

( بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Oct 2019, 9:59 AM