سعودی عرب کا پاکستان کو زبردست جھٹکا، تیل کی فراہمی اور قرض بند!

اس می اطلاع مڈل ایسٹ مانیٹر نے دی ہے، سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان عشروں سے جاری رشتہ بھی ختم ہوگیا ہے اور اب پاکستان کو سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔

سعودی عرب کا پاکستان کو زبردست جھٹکا
سعودی عرب کا پاکستان کو زبردست جھٹکا
user

یو این آئی

ریاض: خراب مالی حالات کا سامنا کر رہے پاکستان کو سعودی عرب نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے اسے تیل کی فراہمی بند کرنے کے ساتھ ہی قرض دینے سے منع کر دیا ہے سعودی عرب نے یہ قدم پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان کے خلاف سخت رخ نہیں اپنانے کے لئے سعودی عرب کی رہنمائی والے ’اسلامی تعاون تنظیم‘ (او آئی سی) کو سخت وارننگ دینے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر نے اس کی اطلاع دی ہے۔ سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان عشروں سے جاری رشتہ ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان کو سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔ یہ رقم نومبر 2018 میں سعودی عرب کے 6.2 ارب ڈالر کے پیکج کا حصہ تھا، جو پاکستان کوسنگین معاشی بحران کے وقت دیا گیا تھا۔ اس پیکج میں مجموعی طور سے ڈالر میں قرض اور ایک تیل قرض سہولت تھی جس میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم شامل تھی۔ رپورٹ کے مطابق جب شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، تب اس سودے پر دستخط کیے گئے تھے۔


پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ’’اگر آپ اس میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں تو میں وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں ان اسلامک ممالک کی میٹنگ بلانے کے لئے مجبور ہو جاؤں گا جو کشمیر کے مسئلہ پر ہمارے ساتھ کھڑے رہنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں ایک مرتبہ پھر پوری عزت کے ساتھ او آئی سی کو بتا رہا ہوں کہ وزرائے خارجہ کی کونسل کی میٹنگ ہماری توقع ہے۔‘‘ قریشی نے مزید کہا کہ ’’جیسا کہ سعودی عرب کی درخواست کے بعد پاکستان نے کوالالمپور چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کی، اس لئے وہ اب ریاض سے اس مسئلہ پر رہنمائی کی امید کرتا ہے۔‘‘

ہندوستان کے گزشتہ برس جموں وکشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرکے آرٹیکل 370 کے کچھ التزامات اور دفعات 35 اے کو ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔ کشمیر مسئلہ پر 22 مئی کو او آئی سی کے اراکین سے حمایت حاصل کرنے میں پاکستان کے ناکام رہنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی آواز نہیں ہے اور ہمارے درمیان تقسیم ہے۔ اس لئے ہم کشمیر پر او آئی سی میٹنگ میں ایک ساتھ نہیں آسکتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */