لگژری بحری جہاز اور پیشہ ور سعودی عملہ بحر احمر کے سمندری ’سیاحتی ٹور‘ پر روانہ

سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے موسم گرما کے سیاحتی پروگرام ’تنفس‘ کے تحت سمندری سیاحت کے لیے ایک بحری بیڑا چلانے کا اعلان کیا ہے

لگژری بحری جہاز اور پیشہ ور سعودی عملہ بحر احمر کے سمندری 'سیاحتی ٹور' پر روانہ
لگژری بحری جہاز اور پیشہ ور سعودی عملہ بحر احمر کے سمندری 'سیاحتی ٹور' پر روانہ
user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب کی ٹورزم اتھارٹی نے بحر الاحمر کے خوبصورت، دلفریب اور دلکش سیاحتی مقامات کا کھوج لگانے اور سیاحوں کو ان مقامات تک پہنچانے کے لیے جدید ترین سہولیات اور ہرقسم کی بنیادی ضروریات سے لیس ایک لگژری بحری جہاز جزائر، مرجانی چٹانوں اور پرکشش ساحلی مقامات کی سیر کے لیے روانہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے موسم گرما کے سیاحتی پروگرام 'تنفس' کے تحت سمندری سیاحت کے لیے ایک بحری بیڑا چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی سلسلے میں 'کروز' نامی ایک لگژری کشتی تیار کی گئی ہے جس میں سیاحوں کے لیے گرم پانی کا سوئمنگ پول، پیشہ ور ٹیم، عالمی شہرت یافتہ پکوان اور سعودی عرب کے روایتی پکوان بھی شامل ہیں۔


سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق 'کروز' لگژری جہاز نے اپنا سفر شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کےقریب سے شروع کیا ہے۔ یہ جہاز دو الگ الگ ٹریک پر سفر کرےگا۔ پہلے تین دن اور تین راتیں یہ ینبع تک جائے گا۔ اس کے بعد وہاں سے وہ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی بندرگاہ کی طرف روناہ ہوگا۔ اس کا دوسرا سفر چار روزہ ٹور پر نیوم شہر کی طرف ہو گا جس کا آغاز نیوم بندرگاہ سے نیوم اور وہاں سے ینبع کے راستے واپسی کی شکل میں ہوگا۔

انٹرنیشنل کروز لائن ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق سال 2018ء میں عالمی سطح پرسمندری سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 27 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں ایک ارب بیس کروڑ ڈالرآمدن کا ذریعہ بنی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Aug 2020, 1:58 PM