سعودی عرب نے ہندوستان پر لگائی سفری پابندی

سعودی عرب نے ہندوستان کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائنا پر بھی سفری پابندی عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے بھی کسی کو آنے یا پھر سعودی سے ان ممالک میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہندوستانی پاسپورٹ
ہندوستانی پاسپورٹ
user

تنویر

ہندوستان میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ مریض سامنے آ رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستان سے آنے اور ہندوستان سے جانے پر سفری پابندی لگا دی ہے۔ سعودی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس حکومت کی طرف سے سرکاری دعوت نامہ ہوگا انھیں اس پابندی سے چھوٹ ملے گی۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائنا پر بھی سفری پابندی عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے بھی کسی کو آنے یا پھر سعودی سے ان ممالک میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دراصل برازیل اور ارجنٹائنا میں بھی کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور سعودی حکومت نہیں چاہتی کہ ان ممالک سے کسی بھی طرح انفیکشن سعودی عرب پہنچے، کیونکہ اس سے کافی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔


واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ پانچ دنوں پہلے یعنی 18 ستمبر کو دوبئی شہری ہوابازی اتھارٹی نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں مبینہ طور پر کورونا انفیکشن کی تصدیق کے سرٹیفکیٹ والے مسافروں کو لانے سے متعلق ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروزوں پر دو اکتوبر تک روک لگا دی۔ یو اے ای حکومت کے ضابطوں کے مطابق ہندوستان سے سفر کرنے والے سبھی مسافر کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ان کے پاس جانچ میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہونے والا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔