ایگزٹ پول کے نتائج پر سٹّہ بازار کا اثر!

سیاسی مبصرین کی رائے یہ ہے کہ ایگزٹ پول کے نتائج کا تعلق سٹہ بازار سے ہے۔ کیونکہ اب زیادہ تر لوگ این ڈی اے کی اکثریت پر سٹّہ لگائیں گے۔ جب نتائج برعکس آئیں گے تو سٹہ بازار کے مزے آجائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز تجزیہ

ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد شیئر مارکیٹ میں کافی تیزی سے اچھال آیا ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ بی جے پی کے حکومت میں آنے کے رجحان اس کی وجہ ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج اور شیئر مارکیٹ کے اس رجحان سے کہیں نہ کہیں شیئر ہولڈرس میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور جو میدان کے پرانے کھلاڑی ہیں وہ اس اچھال کو لے کر بہت محتاط ہیں، وہ رقم لگانے سے بچ رہے ہیں لیکن ماہرین کی رائے میں ایگزٹ پول کے نتائج شیئر بازار کو استحکام بخشنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ایگزٹ پول کو لے کر بہت سے سیاسی مبصرین کی رائے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پول کے نتائج کا تعلق سٹہ بازار سے ہے۔ ان کی رائے یہ ہے کہ اب زیادہ تر لوگ سٹّہ میں این ڈی اے کی اکثریت اور تین سو سیٹوں پر رقم لگائیں گے، جب نتائج اس کے برعکس آئیں گے تو عوام کا پیسہ ڈوب جائے گا اور سٹہ بازار کے مزے آ جائیں گے۔ اگر ایسا سچ ثابت ہوتا ہے تو یہ بھی ایگزٹ پول کے نام پر عوام کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ ہے۔


شیئر مارکیٹ میں بھی جو اچھال دیکھنے میں آیا ہے اس سے بھی صاف ظاہر ہے کہ ایگزٹ پول کے نتائج کو بازار میں استحکام پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایگزٹ پول کو اگر شیئر مارکیٹ اور سٹہ بازار کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے تو یہ پہلو بہت تشویشناک ہے۔ ویسے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے دنیا کے کئی ممالک میں ایسا ہو چکا ہے اور نتائج پر سٹہ بازار کا پورا اثر دکھائی دیا ہے۔ حکومت کو یہ سوچنا ہوگا کہ ایگزٹ پول کو لے کر کچھ ضابطہ ہونے چاہیے یا نہیں، کیونکہ اگر اس کی وجہ سے عوام کے ایک طبقہ کا پیسہ ڈوبتا ہے تو اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا ہی ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔