سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدار ناتھ‘، تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل

سارہ علی خان کے ڈیبیو سے تجزیہ کار زیادہ متاثر نظر نہیں آئے۔ ان کے مطابق سارہ علی خان جب تک خاموش رہیں تو ان کے جذبات متاثر کن تھے تاہم ان کے ڈائیلاگ بولنے کا انداز بالکل متاثر کن ثابت نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی دو فلموں کو سائن کیا، ایک تو ’کیدرناتھ‘ اور دوسری ’سمبا‘۔ ان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس فلم میں سارہ کے ہمراہ سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کیدرناتھ کی کہانی 2013 میں اتراکھنڈ میں آنے والے سیلاب اور ہندو لڑکی (سارہ علی خان) اور مسلمان لڑکے (سشانت سنگھ) کی کے رومانس کی کہانی پر مبنی ہے۔

مختلف اداروں کی طرف سے کئے گئے ریویو میں سارہ علی خان کے ڈیبیو سے تجزیہ کار زیادہ متاثر نظر نہیں آئے، ان کے مطابق سارہ علی خان جب تک خاموش رہیں تو ان کے جذبات متاثر کن تھے تاہم ان کے ڈائیلاگ بولنے کا انداز بالکل متاثر کن ثابت نہیں ہوا۔

ٹائمز آف انڈیا کے ریویو میں سارہ علی خان کے ڈیبیو کو یادگار قرار دیا گیا ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق سارہ علی خان اپنی پہلی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کرنے میں یقیناً کامیاب ہوں گی کیوں کہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دی ہندو کے ریویو میں سارہ علی خان کے ڈیبیو کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا ہے۔ جبکہ ان سے اگلی فلم میں مزید بہتر کارکردگی کی امید بھی کی گئی۔

این ڈی ٹی وی کے ریویو کے مطابق سارہ علی خان نے فلم میں اپنی بہترین کارکردگی سے سشانت سنگھ راجپوت کی جانب مرکوز ہونے والی توجہ بھی خود حاصل کرلی۔

بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی سارہ علی خان کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اور پوری ٹیم کو بھی کافی سراہا گیا۔ اداکار ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ ’کیدرناتھ خوبصورت فلم ہے، فلم کے آخر میں سارہ علی خان نے بہترین کام کیا‘۔ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سارہ علی خان اپنے کردار میں بالکل حقیقی نظر آئیں۔ پروڈیوسر راہل ڈھولکیا نے بھی کہا کہ وہ سارہ علی خان کے ڈیبیو سے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کی دوسری فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Dec 2018, 10:10 PM