شاہین باغ مظاہرین سے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کی ملاقات آج ممکن

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن شاہین باغ پہنچ کر سب سے پہلے وجاہت حبیب اللہ سے بات چیت کریں گے اور وہاں کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

شاہین باغ خاتون مظاہرے کا منظر / تصویر بشکریہ ہمانی سنگھ
شاہین باغ خاتون مظاہرے کا منظر / تصویر بشکریہ ہمانی سنگھ
user

قومی آوازبیورو

شاہین باغ مظاہرین کے درمیان اس بات کو لے کر اب جوش دیکھنے کو مل رہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کی بات سننے کے لیے مذاکرہ کار طے کر دیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مذاکرہ کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن بدھ (19 فروری) کے روز شاہین باغ دھرنے میں بیٹھی خواتین اور وہاں موجود مردوں سے ملاقات کرنے پہنچیں گے۔ خصوصی ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وجاہت حبیب اللہ بھی شاہین باغ پہنچیں گے اور سنجے ہیگڑے پہلے وجاہت حبیب اللہ سے تازہ صورت حال کے بارے میں پتہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم جاری ہونے کے بعد سنجے ہیگڑے نے وجاہت حبیب اللہ سے ابھی تک کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ عدالتی احکام کے مطابق سپریم کورٹ نے وجاہت حبیب اللہ کو مظاہرین سے بات کرنے کے لیے کہا ہے، لیکن سنجے ہیگڑے اس معاملے میں اہم مذاکرہ کار ہیں جس کے سبب وہ اور سادھنا ایک ساتھ شاہین باغ جا سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ پیر کے روز دیر شام دہلی پولس کے افسران نے سنجے ہیگڑے سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ خود دہلی پولس کی کوششوں کا نتیجہ تھی اور وہ سنجے ہیگڑے سے ملاقات کرنے پہنچی تھی۔ اس ملاقات کے دوران دہلی پولس نے شاہین باغ مظاہرہ کی جگہ کو لے کر اپنے مشورے سنجے ہیگڑے کے سامنے پیش کیے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو مہینے میں مظاہرہ کے سبب کیا کیا دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔