سنجے اروڑہ نے دہلی پولیس کی کمان سنبھال لی

تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مسٹر اروڑا کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے کئی باوقار اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

صویر بشکریہ ویپن قومی آواز
صویر بشکریہ ویپن قومی آواز
user

یو این آئی

تمل ناڈو کیڈر کےآئی پی ایس افسر سنجے اروڑہ نے پیر کو دہلی کے قومی دارالحکومت علاقہ کے پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا۔گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹرراکیش استھانہ کے اتوار کو ریٹائر ہونے کے بعد پیر کو 57 سالہ اروڑا نے دہلی کے اعلیٰ پولیس افسر کا عہدہ سنبھالا۔ مسٹر استھانہ نے ایک سال قبل دہلی پولیس کا چارج سنبھالا تھا۔مسٹر اروڑا دہلی پولیس کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے دوسرے غیر اے جی ایم یو ٹی (اروناچل پردیش-گوا-میزورم اور یونین ٹیریٹری) کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں، جب کہ 1978 میں دہلی پولیس ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

مسٹراروڑا 1988 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر ہیں جنہوں نے کئی اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی سربراہی اور وی آئی پیز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کا قیام شامل ہے۔انہوں نے 31 اگست 2021 کو آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔اس کے علاوہ انہوں نے سی آر پی ایف، بی ایس ایف میں بھی کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔


واضح رہے کہ مسٹر اروڑا نے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جے پور (راجستھان) سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مسٹر اروڑا کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے کئی باوقار اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ انہیں بہادری اور بہادری کے کاموں پر چیف منسٹر گیلنٹری میڈل سے نوازا گیا۔ انہیں 2004 میں پولیس میڈل برائے شاندار خدمات، 2014 میں صدر کا پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات، پولیس اسپیشل ڈیوٹی میڈل، انٹرنل سیکیورٹی میڈل اور اقوام متحدہ کے امن تمغہ سے نوازا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔