پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بنیں گی مرزا پور کی ثانیہ مرزا، ٹی وی مکینک کی بیٹی نے رقم کی تاریخ

ثانیہ نے گرو نانک گرلز انٹر کالج مرزا پور سے 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے اور وہ 12ویں میں یوپی بورڈ کی ڈسٹرکٹ ٹاپر رہی ہیں۔ 10 اپریل کو وہ این ڈی اے امتحان 2022 میں بیٹھی تھیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اتر پردیش کے مرزا پور کی بیٹی ثانیہ مرزا فضائیہ میں ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہیں۔ ثانیہ نے این ڈی اے امتحان میں 148 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے ایک چھوٹے سے گاؤں جسوور کی رہنے والی ہے۔

ثانیہ نے گرو نانک گرلز انٹر کالج مرزا پور سے 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے اور وہ یوپی 12ویں بورڈ میں ڈسٹرکٹ ٹاپر رہی ہے۔ 10 اپریل کو وہ این ڈی اے امتحان 2022 میں شامل ہوئیں۔ امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے اپنے انٹرویو کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔ اطلاعات کے مطابق ثانیہ 27 دسمبر 2022 کو پونے میں این ڈی اے کھڑکواسلا میں شامل ہوں گی۔

ثانیہ کے والد شاہد علی جو پیشے سے ٹی وی مکینک ہیں، نے کہا ’’ثانیہ مرزا ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ وہ شروع سے ہی ان جیسا بننا چاہتی تھی۔ ثانیہ ملک کی دوسری ایسی لڑکی ہے، جسے فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔‘‘


ثانیہ کی والدہ تبسم مرزا نے کہا ’’ہماری بیٹی نے ہمیں اور پورے گاؤں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس نے فائٹر پائلٹ بننے کے اپنے خواب کو پورا کر کے اپنے گاؤں کی ہر لڑکی کو متاثر کیا ہے۔‘‘ ثانیہ مرزا ملک کی دوسری ایسی لڑکی ہیں، جنہیں فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ثانیہ پہلی بار یہ امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں اس لیے اس نے دوبارہ امتحان دیا۔

ثانیہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے فائٹر پائلٹ بننا چاہتی تھیں۔ ثانیہ کی تحریک کا ذریعہ اونی چترویدی ہیں، جو ملک کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں۔ وہ شروع سے ہی ان جیسا بننا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں مردوں اور خواتین کے لیے کل 400 سیٹیں تھیں، جن میں 19 سیٹیں خواتین کے لیے تھیں۔ ساتھ ہی ان میں سے دو نشستیں فائٹر پائلٹس کے لیے مختص تھیں۔ ثانیہ مرزا نے ان دو میں سے ایک سیٹ حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔