سندیش خالی معاملہ: شاہجہاں شیخ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، چار مقامات پر چھاپے

راشن گھوٹالے کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی کی ٹیم پر جنوری میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ چھاپہ مارنے گئے تھے۔ الزام ہے اس حملے کا ماسٹر مائنڈ شاہجہاں شیخ تھا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش خالی میں ای ڈی ٹیم پر حملے کے کلیدی ملزم شاہجہان شیخ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات (14 مارچ) کو شاہجہاں شیخ کے ذریعے سندیش خالی اور اس کے آس پاس زمین پر قبضے اور راشن گھوٹالہ معاملے کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مجموعی طور پر چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

راشن گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے افسران نے بڑی تعداد میں مرکزی فورسز کی موجودگی میں شمالی 24 پرگنہ ضلع کے رام پور میں مچھلی کے تاجروں پر چھاپہ مارا ہے۔ یہاں مچھلی کے کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ تاجر شاہجہاں شیخ کے قریبی ہیں جو سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔


سندیش خالی میں تشدد سے پہلے جنوری میں ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ مارنے کے لیے شاہجہاں شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس دوران شاہجہاں کے حامیوں نے مبینہ طور پر ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ سی بی آئی اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شاہجہاں شیخ کی تحویل کے ساتھ ای ڈی پر حملے کا معاملہ بھی سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سی بی آئی نے شاہجہاں کے بھائی عالمگیر شیخ کو طلب کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔