سیم سنگ کی تمل ناڈو میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری، پیدا ہوں گے سینکڑوں نوکریوں کے مواقع

سیم سنگ نے تمل ناڈو کے شری پیرومبدور پلانٹ میں 1000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ٹی وی کی مینوفیکچرنگ بڑھے گی اور سینکڑوں نوکریاں پیدا ہوں گی

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 سیم سنگ الیکٹرونکس تمل ناڈو میں اپنی ایک مینوفیکچرنگ یونٹ میں 1000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم مزدوروں کی ہڑتال کے کچھ ہی مہینوں بعد اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ چنئی کے پاس شری پیرومبدور پلانٹ میں سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو) کے بینر تلے ملازمین ستمبر کے مہینے میں ہڑتال پر تھے۔ ان کے مطالبات میں کمپنی کی طرف سے یونین کو منظوری دینا، کام کے گھنٹے میں اصلاح اور تنخواہ بڑھانے کی باتیں شامل تھیں۔

سیم سنگ کے شری پیرومبدور پلانٹ میں سرمایہ کاری کی خبر کی تمل ناڈو کے وزیر صنعت ڈاکٹر ٹی آر بی راجا نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی سرمایہ کاری سے مینوفیکچرنگ یونٹ میں 100 کی تعداد میں نئے روزگار وجود میں آئیں گے۔ شری پیرومبدور پلانٹ میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ٹیلی ویژن جیسے کئی الیکٹرونک پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ ہوتی ہے۔ 23-2022 میں یہاں سے 12 بلین امریکی ڈالر کے سامان کی فروختگی ہوئی۔


مئی 2021 اور مارچ 2025 کے دوران تمل ناڈو 10.14 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ نتیجتاً آٹو موبائل، سیمی کنڈکٹر اور ٹیکنیکل ٹکسٹائل جیسے شعبہ میں 32 لاکھ نوکریاں وجود میں آئیں۔ ابھی تک تمل ناڈو میں 31517 مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں جو ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔ 20739 کارخانوں کی تعداد کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے مقام پر ہے۔

سیم سنگ کے شری پیرومبدور پلانٹ میں اس وقت 2000 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔ ہندوستان میں سیم سنگ کے کام کاج میں اس کا اہم تعاون ہے۔ مالی سال 23-2022 کے کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق اس پلانٹ نے ملک بھر میں سیم سنگ کی ایک لاکھ کروڑ کی فروختگی میں تقریباً پانچواں حصہ تعاون دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔