سمجھوتہ ایکسپریس کی خدمات ملتوی نہیں: انڈین ریلوے

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر نے واضح کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس ملتوی نہیں کی گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں پاکستان کے ذریعہ سمجھوتہ ایکسپریس خدمات کو روکنے کی رپورٹس کے درمیان ریلوے نے جمعرات کو کہا کہ اس ٹرین کی سروس روکی نہیں گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر نے واضح کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس ملتوی نہیں کی گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہےگی۔ انہوں نے کہا، ’’پاکستان کے افسروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کے پائلٹ عملے اور گارڈوں کی سیکورٹی کے سلسلے میں تشویش کااظہار کیا تھا لیکن ہم نے ان سے کہا ہے کہ اس طرف صورت حال معمول پر ہے۔‘‘


افسروں نے کہا، ’’حالانکہ ہم ٹرین کو واگھہ سے اٹاری لانے کے لئے پائلٹ عملے اور گارڈ کے ساتھ اپنا انجن بھیج رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تقریباً 110 مسافر ہندوستان آرہے ہیں اور ہماری طرف سے تقریباً 70فیصد پاکستان روانہ ہوں گے۔ سمجھوتہ ایکسپریس دہلی سے پنجاب میں واقع اٹاری تک جاتی ہے اور اٹاری سے واگھا بارڈر تک تین کلومیٹر کی سرحد پار کرتی ہے۔ اس کے بعد یہ پاکستان کے لاہور جاتی ہے۔


اسی فہرست میں آج پاکستان ریلوے نے سمجھوتہ ایکسپریس ریل گاڑی کو انجن اور اسٹاف دینے سے انکار کرتے ہوئے انڈین ریلوے کے افسروں سے ریل ڈبوں کو لے کر اپنا انجن اور اسٹاف پاکستان کے واگھہ تک بھیجنے کے لئے کہا ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس علی الصبح دہلی سے 98 مسافروں کو لے کر اٹاری ریلوے اسٹیشن پر صبح 6 بج کر 55 منٹ پر پہنچی تھی۔ دوسری طرف ہندوستان سے پاکستان تک مسافروں کو لے جانے کے لئے پاکستان کے واگھہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بھی تعینات کی گئی تھی لیکن پاکستانی افسروں نے رابطہ کرنے پر انڈین ریلوے افسروں سے انڈین انجن پاور اور کرو- ممبرس کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وجوہات سے پاکستان اپنے کرو اور انجن وغیرہ ہندوستان نہیں بھیج سکتے۔


دوپہر تین بجے پاکستانی افسروں کے جواب میں انڈین ریلوے افسروں نے سمجھوتہ ایکسپریس لے جانے کےلئے انڈین ریلوے کا انجن اور پائلٹ عملے کے اراکین کو پاکستان کے واگھہ ریلوے اسٹیشن پر بھیجا۔ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس ریل گاڑی کو منسوخ کردی ہے یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔