نواب ملک کا سمیر وانکھیڈے پر نیا الزام، ’ایک دلت کا حق چھینا‘

نواب ملک نے کہا کہ سمیر وانکھیڈے نے ایک دلت کا حق چھینا ہے، انہوں نے برتھ سرٹیفکیٹ کے ذریعہ جو فائدہ حاصل کیا ہے وہ واپس ہونا چاہئے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے

نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
نواب ملک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کروز ڈرگس معاملہ میں مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک اور این سی بی ممبئی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے میں چل رہے الزام برائے الزام کے درمیان نواب ملک نے ایک نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وانکھیڈے نے ایک دلت کا حق چھینا ہے۔

نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سمیر وانکھیڈے کا جو برتھ سرٹیفکیٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے وہ اصلی ہے اور اگر انہیں یہ فرضی لگتا ہے تو وہ اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی جسارت کریں۔ نواب ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سمیر وانکھیڑے نے ایک دلت کا حق چھینا ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ انہیں ایک این سی بی افسر کا خط موصول ہوا ہے اور وہ ڈی جی نارکوٹکس کو یہ خط ارسال کرتے ہوئے گزارش کرتے ہیں کہ اس خط کو سمیر وانکھیڈے کے خلاف کی جا رہی تفتیش میں شامل کیا جائے۔ نواب ملک نے مزید کہا کہ این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے ممبئی اور تھانے میں دو پرائیویٹ لوگوں کے توسط سے کچھ لوگوں کے موبائل فون کی غیر قانونی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔